چدمبرم کے خلاف آئی این ایکس میڈیا جعلسازی مقدمہ میں گمنام شخص کا بیان اہم :سی بی آئی

   

نئی دہلی ۔ /18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص جو بعض وجوہات کی بناء پر اپنا اتا پتہ ظاہر نہیں کرنا چاہتا ۔ سی بی آئی کے بموجب آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی مقدمہ میں سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کے اوران کے فرزند کارتی و دیگر کے خلاف اس کا بیان اہمیت رکھتا ہے ۔ سپریم کورٹ کے اجلاس پر بیان دیتے ہوئے سی بی آئی نے اس کا انکشاف کیا ۔ سابق پروموٹر اندرانی مکرجی کے مبینہ دعوے پر انحصار کرتے ہوئے کے ان پر اثر و رسوخ ڈالا گیا تھا اور دھمکیاں دی گئی تھیں اور اس میں کانگریس قائد ملوث تھے جو اب گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔ گمنام شخص نے یہ بیان قانون تعزیراتی ہند کی دفعہ 164 کے تحت دیا ہے کہ اسے بھی اثر و رسوخ کا نشانہ بنایا گیا اور اسی لئے وہ اپنی شناخت فرد جرم میں تحریر نہیں کرنا چاہتا ۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سی بی آئی کی پیروی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی ایک بنچ کو جس کی صدارت جسٹس آر بانومتھی کررہے تھے یہ انکشاف کیا ۔