چرار شریف میں گاڑی لڑھک گئی معمر شہری ہلاک

   

Ferty9 Clinic

سری نگر: وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں جمعہ کی سہ پہر کو ایک ٹاٹا موبائیل ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں معمر شہری ہلاک جبکہ اس کا ساتھی شدید طور پر زخمی ہوا ہے ۔ پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چرار شریف کے رہکائی علاقے میں ایک ٹا ٹا موبائیل زیر نمبر JK01T-3438 کھائی میں جاگری ۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے 60سالہ بشیر احمد بٹ عرف ریشی ولد عبدالعزیز ساکن ہفرو بٹہ پورہ کو مردہ قرار دیا۔