رانچی :مرکزی فوڈ پروسیسنگ وزیر اور حاجی پور لوک سبھا حلقہ کے ایم پی چراغ پاسوان کو اتوار کو رانچی میں متفقہ طور پر ایل جے پی (رام ولاس) کے قومی صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔ صدر منتخب ہونے کے بعد پاسوان نے آج یہاں پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں تمام لیڈروں اور کارکنوں کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ اس سے پہلے آج مرکزی وزیر پاسوان پارٹی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں شرکت کے لیے رانچی آئے تھے ۔