چراغ کو گٹھ بندھن کے بارے میں فیصلہ لینا ہے،بی جے پی کے خلاف مرکز میں کانگریس کے بغیر کوئی محاذ ممکن نہیں: تیجسوی یادو

   

Ferty9 Clinic

آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے بہار میں ایل جے پی کے ساتھ چراگ پاسوان کے اتحاد پر کھل کر اپنے رخ کا اظہار کیا ہے تیجسوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گٹھ بندھن کے بارے میں فیصلہ چراگ کو لینا ہے اگر نظریہ کا مقابلہ ہو تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن پہل چراگ پاسوان کو کرنا ہوگا، بہار انتخابات میں چراگ پاسوان کے جے ڈی یو مخالف رخ سے آر جے ڈی کی مدد کرنے کے سوال پر تیجسوی نے کہا کہ آر جے ڈی کی سیٹیں زیادہ نہیں آئیں کیوں کہ چراگ پاسوان نے مدد کی ہے ہمارے بہت سارے امیدوار بھی انکے امیدوار کی وجہ سے ہار گئے تھے چراگ کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہوا چراگ قانونی جنگ لڑے گا لیکن عوام ان کی حمایت میں ہے چراگ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ رام ولاس جی کے نظریہ کو کس طرح آگے لے جائیں گے۔