چربی سے صابن ساز کارخانہ بے نقاب، پولیس کا دھاوا

   

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے علی نگر علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے چربی سے صابن بنانے کے کارخانے کو بے نقاب کردیا ۔ تاہم پولیس نے اس کارخانہ سے حاصل شدہ اشیاء اور اشیاء کے نمونوں کو جانچ کیلئے روانہ کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی اور مائلاردیوپلی پولیس حدود کے علی نگر علاقہ میں دھاوا کیا ۔ جہاں جانوروں کی چربی سے تیل اور صابن تیار کرنے کی اطلاعات پائی جاتی ہے ۔ پولیس نے اس موقع پر تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور شواہد کے طور پر حاصل شدہ نمونوں کو پولیوشن کنٹرول بورڈ روانہ کردیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔