حیدرآباد۔/24اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے گانجہ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت پر محکمہ آبکاری کی جانب سے گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔اسی قسم کی ایک تازہ ترین کارروائی میں ایکسائیز اسٹیشن چارمینار نے چرس کے سگریٹ نوشی اور اس کے کاروبار میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایکسائیز عملے نے درگاہ گنٹال شاہ بابا قبرستان وٹے پلی کے احاطہ میں سید مدثر علی ساکن تارناکہ، سید غوث الدین ساکن یوسفین کالونی چندرائن گٹہ اور اس کے ساتھی محمد اسلم ساکن تارناکہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 10 گرام چرس، موبائیل فونس اور چرس بھرے ہوئے سگریٹس ضبط کرلیا۔ گرفتار افراد کو متعلقہ عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ب