چرلہ پلی اور راجندر نگر سے دو خواتین کی نعشیں دستیاب، عوام میں سنسنی

   

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ چرلہ پلی اور راجندر نگر میں دو خواتین کی نعشوں کی دستیابی سے سنسنی پیدا ہوگئی۔ قسمت پور برج کے نیچے پولیس راجندر نگر نے ایک نوجوان خاتون کی برہنہ نعش کو برآمد کیا۔ پولیس کے مطابق ایک نوجوان خاتون کی نعش جس کی عمر تقریباً 20 تا 30 سال بتائی گئی قسمت پور برج کے نیچے پڑی تھی۔ پولیس نے فوری کلوزٹیم کو طلب کرلیا اور کیمروں کی جانچ جاری ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کرکے نعش کو چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کی عصمت ریزی اور قتل اسی علاقہ میں کیا گیا۔ جبکہ چرلہ پلی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک تھیلے میں خاتون کی نعش پائی گئی ۔ اطلاع کے بعد پولیس نے نعش کو ہاسپٹل منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اور آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جارہی ہے ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ آٹو میں نعش کو منتقل کرکے پھینک دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 30 تا 40 سال کے درمیان ہے۔ پولیس دونوں معاملات میں پر تحقیقات کررہی ہے۔ ع