حیدرآباد ۔ 13 اپریل ( سیاست نیوز) چیرلہ پلی جیل کے قیدیوں کی جانب سے ماسکس اور سینیٹائزرتیار کیا جارہا ہے ۔ کورونا وائرس سے نمٹنے غریب و دولتمند ہر کوئی اپنی سطح پر کام کر رہے ہیں ۔ اس معاملے میں چیرلہ پلی جیل کے قیدیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔ کورونا سے بچنے ماسکس اور سینیٹائزرکی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ مارکٹ میں قلت کو دور کرنے قیدی بھی آگے آرہے ہیں ، روزآنہ صرف 6 گھنٹے خدمات انجام دینے والے قیدی اس مشکل وقت میں 12 گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ تربیت حاصل کرکے ماسکس اور سینیٹائزرتیار کررہے ہیں ۔ فی الحال قیدی روزآنہ 100لیٹرس ہینڈ واش ، 3000 لیٹرس سینیٹائزراور 3500 ماسکس تیار کررہے ہیں ۔ سرکاری ہاسپٹلس ، کویڈ وارڈس ، رضاکارانہ تنظیموں ، ہیلت کیر عملہ ، خانگی اداروں سے انہیں بڑے پیمانے پر ماسکس ، سینیٹائزرکے آرڈرس وصول ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے قیدی ڈبل شفٹ میں کام کررہے ہیں ۔ تمام سرکاری محکمہ جات جیل سے ماسکس سینیٹائزروغیرہ خرید رہے ہیں ۔ عام لوگوں کو تحفظ کیلئے قیدیوں کی کوشش کی مختلف شعبوں کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے ۔