چرنجیت سنگھ چننی ہی ہوں گے پنجاب میں کانگریس کے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار، راہل گاندھی نے کیا اعلان

   

Ferty9 Clinic

وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چننی ہی اگلے پنجاب اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار ہوں گے ۔ لدھیانہ میں اتوار کو ایک ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے یہ اعلان کیا ۔وزیر اعلی عہدہ کے امیدوار کے طور پر چرنجیت سنگھ کے نام کا اعلان ہونے کے بعد انہوں نے اسٹیج سے کہا : میرا آپ کی مہربانی سے سب کام ہورہا ہے، کرتے ہو تم کنہیا میرا نام ہورہا ہے  ۔ چننی نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑی لڑائی ہے جو میں اکیلا نہیں لڑسکتا ۔ نہ میرے پاس پیسہ ہے نہ اتنی ہمت ہے ۔ ہمت بھی پنجاب کے لوگ دیں گے ، سب کچھ پنجاب کے لوگ کریں گے ۔