چرنجیوی سے کے سی آرکی فون پر بات چیت‘ کورونا سے جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

   

حیدرآباد27 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے میگا اسٹار چرنجیوی کو فون کیا اور صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ چرنجیوی کورونا سے متاثر ہوئے اور ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ کے سی آر نے صحت کے بارے میں دریافت کیا اور کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کی۔ چیف منسٹر نے چرنجیوی کے افراد خاندان سے بھی بات کی ۔ واضح رہے کہ چرنجیوی نے چہارشنبہ کو ٹوئیٹر پر کورونا متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ فلمی صنعت کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں چرنجیوی چیف منسٹر کے سی آر سے کئی بار ملاقات کرچکے ہیں۔ دونوں کے درمیان خوشگوار روابط کے تحت کے سی آر نے ان سے فون پر بات چیت کی۔ ر