نئی دہلی: دہلی کی چرن جیت کور نے دبئی میں ہندوستان کے لئے برونز میڈل جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔چرن جیت نے ہندوستان کی جانب سے دبئی پیرابیڈمنٹن انٹرنیشنل میں حصہ لینے گئی ہوئی تھیں جو 27 مارچ سے پانچ اپریل تک دبئی میں چلا۔ چرن جیت لگاتار 2007 سے بیڈمنٹن کھیلتی آرہی ہیں اور انہوں نے کئی قومی اوربین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لیاہے ۔ قومی کھیلوں میں وہ ہرسال کوئی نہ کوئی تمغہ جیت کر ہی آتی ہیں۔ سال 2007 میں تو چرن جیت تھائی لینڈ کے کھیلوں میں حصہ لے کر گولڈ میڈل کے ساتھ واپس آئی تھیں۔چرن جیت اپنے گھر خاندان کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ مسلسل بیڈمنٹن میں بھی مصروف رہتی ہیں۔ اب چرن جیت کواوربھی آگے آنے وانے بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ لیناہے ۔ صرف ہندوستان ہی نہیں انہوں نے ہماری ریاست دہلی کا نام بھی روشن کیا ہے ۔ چرن چیت کابیٹا گرمیہربھی ابھی 11 سال کی عمر سے ہی فٹ بال کھیلتا ہے ۔