رملہ15جولائی (یو این آئی) فسلطین میں چرچ رہنماؤں اور سفارتکاروں نے اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اعلیٰ چرچ رہنماؤں اور دنیا کے مختلف ممالک کے سفارتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔حالیہ ہفتوں میں آباد کاروں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد چرچ کے سرکردہ رہنماؤں اور سفارت کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی اکثریتی قصبے طیبہ کا دورہ کیا۔ برطانیہ، روس، چین، جاپان، اردن اور یورپی یونین سمیت 20 سے زائد ممالک کے نمائندے پیر کو مغربی کنارے کے گاؤں کا دورہ کرنے والے مندوبین میں شامل تھے ۔رپورٹس کے مطابق صہیونی آباد کاروں کی طرف سے طیبہ میں ایک چرچ کے قریب آگ لگانے کے واقعے کے بعد جب فلسطینی کمیونٹی نے مدد کے لیے اسرائیلی حکام کو فون کیے تو ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔