تھرواننتاپورم 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا کے ایک چرچ میں نوجوانوں کی جانب سے حجاب اور نماز کی ٹوپیاں پہن کر کرسمس کے گیت گانے کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔ ان نوجوانوں نے مخالف شہریت قانون تحریک سے اظہار یگانگت کیلئے مسلم لباس ذیب تن کیا تھا ۔ چرچ کے پادری نے کہا کہ مسلم لباس کو منتخب کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نریندرمودی کے اس بیان کے خلاف علامتی احتجاج کے طور پر بھی کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ احتجاجیوں کو ان کے لباس سے پہچانا جاسکتا ہے ۔