چرچ میں لڑکی کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد 26اپریل(یواین آئی) اے پی کے وشاکھاپٹنم کے ایک چرچ میں عبادت کیلئے آئی لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ متوفی لڑکی کی شناخت ضلع وِجیا نگرم کی چندریکا کے طورپر کی گئی ہے ۔ اس کے ارکان خاندان کا ماننا تھا کہ لڑکی پر آسیب کا سایہ ہے ، جس کیلئے وہ اسے چرچ لائے تھے ۔ دعاؤں کے دوران لڑکی کو فرش پر لٹا دیا گیا، جس پر چرچ میں موجود بعض لوگوں نے اعتراض کیا۔ جب انہیں روکنے کی کوشش کی گئی، تب بھی لڑکی کے ارکان خاندان نے کسی کو اُس کے قریب جانے نہیں دیا۔ چرچ کا وقت مکمل ہونے کے بعد بھی خاندان والوں نے لڑکی کو وہاں سے لے جانے سے انکار کر دیا۔شک ہونے پر چرچ کے نمائندوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد یہ معاملہ منظر عام پر آیا۔