ابوجا : نائیجیریا میں چرچ کی عمارت گر گئی ، جس کے ملبے میں دب کر 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق دارالحکومت میں حادثے کے وقت دعائیہ اجتماع جاری تھا۔ عمارت گرنے سے درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا ا?غاز کرتے ہوئے ملبے میں دبے افراد کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 11 کو شدید چوٹیں ا?ئیں۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں عمارتوں کی تعمیر میں معیار کا خیال نہیں رکھا جاتا جس کے باعث رہائشی عمارتوں کے گرنے کے واقعات عام ہیں۔