چرچ کے باہر خودکش حملے میں 14 افراد زخمی

   

Ferty9 Clinic

جکارتا : انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق مبینہ طور پر دو مشتبہ خودکش بمباروں نے انڈونیشیا کے شہر مکاسار میں ایسٹر ہولی ویک کے پہلے روز کیتھولک چرچ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ سلیویسی جزیرے کے چرچ کے باہر ہونے والے دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد اندر ہی موجود تھی۔ابتدائی طور پر مقامی پولیس نے پہلے کہا تھا کہ حملہ آور نے اکیلے یہ کام کیا تھا۔پولیس کے ترجمان ارگو یوونو نے بتایا کہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں کہ حملہ آوروں کا تعلق کس تنظیم سے ہے اور کیا یہ حملہ مشتبہ عسکریت پسندوں کی حالیہ گرفتاریوں سے منسلک ہے۔