چلتی بس سے گر کر میوہ فروش فوت

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) معظم جاہی مارکٹ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص چلتی بس سے گر کر فوت ہوگیا۔ عابڈس پولیس کے مطابق 45 سالہ جی شرون کمار مرلیدھر باغ کا ساکن تھا۔ وہ کتہ پیٹ مارکٹ سے میوے خرید کر معظم جاہی مارکٹ پر کاروبار کرتا تھا ۔کل وہ آر ٹی سی بس میں سفر کررہا تھا اور فٹ بورڈ پر کھڑا ہوا تھا۔ اچانک بریک لگانے کے نتیجہ میں وہ بس سے گر پڑا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ حادثہ پر علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کرکے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ب