چلتی بس کے ٹائر نکل گئے ، 50 مسافرین محفوظ

   

حیدرآباد /9نومبر ( سیاست نیوز ) ریاست آندھراپردیش کے ضلع سریکاکولم میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ پلے ویلوگو بس جو پالسا پورم سے اچاپورم کی سمت جارہی تھی کہ اس بس کا ایکسیل ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے بس کے پچھلے ٹائر نکل گئے ۔ اس وقت بس میں 50 مسافرین سوار تھے ۔ ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور مسافرین نے راحت کی سانس لی ۔ بعد ازاں مسافرین کو دوسرے بسوں میں سوار کرکے وہاں سے بھجوادیا گیا ۔