حیدرآباد۔/12 ستمبر، ( سیاست نیوز) ملکاجگیری مولا علی برج پر آج رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب خاتون پولیس کانسٹبل کی چلتی ہوئی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ جواہر نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ خاتون پولیس کانسٹبل جوتسنا ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اپنی جوپیٹر موٹر سائیکل پر مکان واپس لوٹ رہی تھی کہ مولا علی برج پہنچنے پر اچانک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں خاتون پولیس کانسٹبل کے پیر زخمی ہوگئے جبکہ فائر انجن کو بھی طلب کرلیا گیا۔ پولیس نے زخمی کانسٹبل کو دواخانہ منتقل کیا۔B
