چلتی ٹرین سے گرکر زخمی ہونے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/14 نومبر، ( سیاست نیوز) چلتی ہوئی ایم ایم ٹی ایس ٹرین سے گرجانے پر ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 23 سالہ ڈی رجیتا متوطن نرسا پور میدک 13 اکٹوبر کو لکڑی کا پل سے حفیظ پیٹ کیلئے ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں جارہی تھی کہ چلتی ہوئی ٹرین سے اتفاقی طور پر گرنے کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ سرکاری دواخانہ منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ریلوے پولیس نامپلی نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ب