چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں خاتون گر پڑی

   

کانسٹیبل دنیش سنگھ نے نسیمہ بیگم کی جان بچائی ۔سکندرآباد اسٹیشن پر واقعہ
حیدرآباد ۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) انسانی ہمدردی کا کل رات سکندرآباد ریلوے ا سٹیشن پر ایک واقعہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس کے کانسٹیبل دنیش سنگھ نے ایک مسلم خاتون مسافر کی جان بچائی ہے۔ تفصیلات کے بموجب جمعہ کی رات میں ایک خاتون مسافر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچی، اس کے پنہچنے تک ٹرین چل پڑی تھی۔ خاتون دوڑ کر چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی اور پھسل کر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان گر پڑی۔ قریب میں موجود آر پی ایف کانسٹیبل دنیش سنگھ نے جب یہ نظارہ دیکھا وہ فوری مستعدی کا مظاہرہ کرکے خاتون کو بچا لیا جس کا ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ۔ ریلوے حکام نے خاتون کی جان بچانے پر دنیش سنگھ کی ستائش کی۔