چلتی ٹرین میں مائیگرنٹ خاتون نے بچہ کو جنم دیا

   

بنگلور ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور سے اترپردیش جانے والی شرامک اسپیشل ٹرین میں مائیگرنٹ لیبر نے بچی کو جنم دیا۔ ٹرین میں موجود دیگر خواتین نے اس خاتون کی مدد کی۔ مائیگرنٹ خاتون کے شوہر سندیپ جو کنسٹرکشن لیبر ہے، نے بتایا کہ جمعہ کے روز وہ ٹرین میں سوار ہوئے اور ہفتہ کی شام خاتون کو تکلیف ہوئی جس پر ٹرین میں موجود دیگر خواتین نے پردہ بنا کر اس کی مدد کی اور خاتون نے لڑکی کو جنم دیا۔ ان کا تعلق اترپردیش کے گاؤں بلرام پور سے ہے۔ ٹرین جب مدھیہ پردیش کے مینا اسٹیشن پر پہنچی وہاں موجود ڈاکٹرس نے خاتون کا طبی معائنہ کیا اور آگے کے سفر کیلئے اس کو فٹ قرار دیا۔