چلتی کارمیں اچانک آگ لگ گئی

   

حیدرآباد5 اپریل (یو این آئی) کاماریڈی ضلع میں چلتی کارمیں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ قومی شاہراہ 63 پرقاسم پلی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ گاڑی میں سوار 6افراد محفوظ رہے ۔ڈرائیور نے انجن سے دھواں نکلتا دیکھ کر گاڑی روک دی۔ جیسے ہی مسافر باہر نکلے ، آگ نے گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔ راہگیروں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، جس پر فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔