چلتی کار میں آگ لگنے کا واقعہ

   

حیدرآباد 16 جنوری ( یو این آئی) اے پی کے راجمندری کے ویلی پورم کے حدود میں ایک چلتی کار میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ کار جل کرمکمل طورپرخاکستر ہوگئی۔جیسے ہی کار کو آگ لگی چوکس کار مالک فوری کار سے کود پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی جان بچ گئی۔کار کے مالک نے فوری طورپر فائربریگیڈکے اہلکاروں کو اس بات کی اطلاع دی جن کے مقام واقعہ پر پہنچنے تک کار جل کرمکمل طور پرخاکستر ہوگئی۔اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

تیز رفتار بیل بنڈی کی ٹکر ، ایک شخص ہلاک
حیدرآباد 16 جنوری ( یو این آئی) تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں بیل بنڈیوں کی دوڑ کے دوران ایک شخص بیل بنڈی کی ٹکرسے ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ سنکرانتی کے موقع پر گزشتہ روز اہتمام کی گئی بیل بنڈیوں کی دوڑ کے دوران اس وقت پیش آیا جب 32سالہ شخص جناردھن ،بیل بنڈی کے نیچے آگیا۔وہ پُرجوش انداز میں اس دوڑ میں حصہ لے رہا تھا تاہم پیچھے سے آنے والے ایک اور بیل بنڈی کو وہ نہیں دیکھ سکا جس کے نتیجہ میں اس تیز رفتار بیل بنڈی نے اس کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ کے فوری بعد لوگوں نے اس دوڑ کو روک دیااور اس کواسپتال منتقل کیاگیا تاہم اسپتال منتقلی کے دوران ہی اس کی موت ہوگئی ۔