چلتی کار میں آگ لگ گئی

   

حیدرآباد، 30/نومبر (سیاست نیوز) سکندرآباد وائی ایم سی اے کے قریب چلتی کار میں اچانک آگ لگنے سے سنسنی پھیل گئی۔ کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے پر اس میں سوار افراد فوری چوکس ہوگئے اورکار کو کنارے روک کر ا س سے نیچے اتر گئے اورا پنی جان بچائی۔ فلائی اوور پر پیش آئے اس واقعہ کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔آج صبح یہ واقعہ پیش آیا۔ کار میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے فائر انجن عملہ کو طلب کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم بتایاجاتا ہے کہ کار کے انجن میں یہ آگ لگی جو تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔اس واقعہ میں کار جل کر خاکستر ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس فلائی اوور پر کرین کی مدد سے کارکو ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ انجن میں شارٹ سرکٹ کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہوگا۔