حیدرآباد 3 جون (یواین آئی) شہر میں چلتی کارمیں آگ لگ گئی۔یہ کار، گچی باولی سے مادھاپور جارہی تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑی ڈرائیور اور مسافر بروقت شعلے بھڑکتے دیکھ کر باہر نکلنے میں کامیاب رہے ۔ انجن میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی ممکنہ وجہ سمجھا جا رہا ہے ، جس کے نتیجہ میں کار جل کر خاکستر ہو گئی۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملہ نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ سڑک سے گزرنے والے دیگر راہگیروں و ڈرائیوروں میں کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی۔