حیدرآباد/10 مارچ، ( سیاست نیوز)رائے درگم خواجہ گوڑہ جنکشن پر آج رات اسوقت سنسنی پھیل گئی جب آندھرا پردیش انڈومنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر کی چلتی کار میں آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ رانا پرتاپ سنگھ اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ ہائی ٹیک سٹی مادھا پور شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے ۔گاڑی میں اچانک دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور آگ نے کار کو لپیٹ میں لے لیا۔ رانا پرتاپ سنگھ اور دیگر افراد کار سے بروقت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے فائر انجن طلب کیا اور آدھا گھنٹہ بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔