چلتے آٹو سے گرنے پر کمسن لڑکی کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/6مارچ، ( سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن بچی چلتے آٹو سے گر کر فوت ہوگئی۔پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 15 ماہ کی لڑکی اُردھیا جو دولہ پلی علاقہ کے ساکن پون کمار کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی اپنے افراد خاندان کے ساتھ ٹاٹا ایس آٹو میں پیٹ بشیرآباد کے حدود سے گذر رہی تھی کہ اس دوران چلتے آٹو سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ پولیس پیٹ بشیرآباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔