چلتے ہوئے کنٹینر سے 82 لاکھ مالیتی فونس کا سرقہ

   

٭ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں چینائی ۔ کولکاتا ہائی وے پر چلتے ہوئے کنٹینر سے سارقوں نے فلمی انداز میں 82 لاکھ روپئے مالیتی موبائیل فونس اور ٹیابلٹس کا سرقہ کرلیا۔ایک وہیکل کے ذریعہ ٹرک کے قریب پہونچ کر ڈرائیور کی نظروں سے بچ کر سارقوں نے کنٹینر کا دروازہ توڑ کر سرقہ کرلیا۔ کنٹینر کے دوسرے ڈرائیور نے کنٹینر چلانے والے ڈرائیور کو اِس سے آگاہ کیا۔