ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعہ کو کہا کہ چلن سے ہٹائے گئے 2,000 روپے کے نوٹوں میں سے کل 93 فیصد بینکوں کو واپس آچکے ہیں۔ 19 مئی 2023 کو آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ ریزرو بینک کے ایک بیان کے مطابق، بینکوں سے موصول ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 31 اگست 2023 تک بینکوں میں جمع 2000 روپے کے نوٹوں کی کل قیمت 3.32 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ 31 اگست 2023 کو 0.24 لاکھ کروڑ روپے کے صرف 2,000 روپے کے نوٹ چل رہے تھے۔