حیدرآباد۔ سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق شوہر کی موت کے بعد لکشمی ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔39 سالہ خاتون لکشمی‘ محمد گوڑہ کے علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی۔ اس خاتون کے شوہر کی موت 17 نومبر کو ہوئی تھی اور شوہر کی اچانک موت کے بعد سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس چلکل گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس چلکل گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔