چلکور ریزرو فارسٹ کو خطرہ لاحق

   

ٹی ایس پولیس اکیڈیمی جنگلات کی اراضی پر کمانڈو اسکول ، ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی خواہاں
حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شہر کے مغربی جانب 800 ایکڑس پر پھیلے ہوئے حیدرآباد کے نہایت اہم لنگ اسپیس ، چلکور ریزرو فارسٹ کو خطرہ لاحق ہے ۔ کیوں کہ آر بی وی آر آر تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی ( ٹی ایس پی اے ) نے ، جو اس کے فیزII توسیع کے حصہ کے طور پر اس کا کمانڈو اسکول ، کینائن اسکول ایکوسٹرئین ٹریننگ سنٹر اور دیگر فسیلٹیز قائم کرنے منصوبہ رکھتی ہے ۔ مرکزی وزارت ماحولیات و جنگلات کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے چلکور فارسٹ ایریا کی تقریبا 60 ایکڑ اراضی طلب کی ہے ۔ جنگلات کی اراضی کیلئے ٹی ایس پی اے کی درخواست سے مرگاونی نیشنل پارک متاثر ہوگا جو ریزرو فارسٹ میں واقع ہے یہ وائیلڈ لائف سینکچوری زائد از 600 اقسام کے پلانٹس ، 350 سے زائد ہرن ، جنگلی خنزیر ، خرگوشوں ، انڈین وائپرس ، لومڑیوں اور 100 سے زائد پرندوں کا ہوم ہے ۔ پولیس اکیڈیمی فارسٹ کی اراضی پر ایک پولیس پریڈ گراونڈ اور ملازمین کے لیے کوارٹرس بھی تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ تاہم مرکزی وزارت نے ماحولیاتی منظوری دینے سے قبل ریاستی حکومت اور پولیس اکیڈیمی کے عہدیداروں سے مزید تفصیلات طلب کئے ہیں ۔۔