سانٹیاگو 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چلی میں زائد از دس لاکھ افراد نے احتجاج کرتے ہوئے صدر کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ملک میں معاشی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج کے بعد صدر سیباسشین پنیرا نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ انہیں اس احتجاج سے پیام مل گیا ہے ۔ اس طرح انہوں نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ مستعفی بھی ہوسکتے ہیں۔ سانٹیاگو کے گورنر کارلا روبیلر نے اس احتجاج کو ایک تاریخی دن قرار دیا ہے اور کہا کہ لاکھوں افراد کی شرکت کے باوجود مارچ پرامن رہا ۔