چلی میں مظاہروں کے دوران 19ہلاک اور ہزاروں زخمی

   

سینٹیاگو 5، نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چلی میں تقریبا تین ہفتے سے چل رہے ملک گیر پر تشدد مظاہروں اور پولیس کارروائی کے دوران کم از کم 19 افراد کی موت ہو گئی اور 1659 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر لوگ گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں ۔ملک کے قومی انسانی حقوق ادارے نے کہا ہے کہ یہ سبھی زخمی مختلف ہاسپٹلس میں داخل ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ ادارے کے مطابق بیشتر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں ۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کی خبر ہے ۔ ادارے نے ٹوئٹر پر لکھا‘‘ادارے نے 17 اکتوبر سے چار نومبر دوپہر 12 بجے تک ریلیوں، پولیس اسٹیشنوں اور اسپتالوں کی نگرانی کے دوران یہ اعداد و شمار جمع کئے ’’۔ ادارے کے مطابق 595 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ 127 کی آنکھوں میں چوٹ آئی ہے ۔ اس دوران 670 خواتین اور 479 بچوں سمیت 4،364 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ۔