سینٹیاگو6جون (سیاست ڈاٹ کام ) چلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 4207 نئے کیسزریکارڈ کیے جانے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 122499 اورہلاکتوں کی تعداد 92 مزید اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 1448 ہوگئی۔چلی کی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں درج کئے گئے 4207 نئے کیسز میں سے کورونا علامات کے 3790 مریضوں کا پتہ چلا ہے جبکہ 417 کیسز علامتی ہیں (یعنی ایسے مریض جو اس انفیکشن میں مبتلا ہیں لیکن علامات نہیں دکھائی دیتے )۔وزارت صحت کے مطابق،ملک میں کووڈ 19 کے 1521 مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے جبکہ 1291 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں337 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔