چلی کا فوجی طیارہ 38 افراد کے ساتھ لاپتہ

   

سنٹیاگو ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چلی کے ایک فوجی ط یارہ کا جس میں 38 افراد سوار تھے ، انٹارٹیکا میں واقع ایک فوجی اڈہ پر پہنچنے کیلئے اڑان بھرنے کے فوری بعد ریڈیو مواصلات سے رابطہ ٹوٹ گیا ۔ چکی کی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارہ میں سوار 17 افراد عملہ کے تھے جبکہ 21 افراد مسافرین تھے ۔ اس موقع پر ملک کے صدر سیباسشین پزیرا نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چلی کے وزیر داخلہ گونزالو بلومٹی کے ساتھ پونٹا اریناز روانہ ہوں گے اور وہاں پہنچنے کے بعد وزیر دفاع البرٹو ایسپینا کے ساتھ طیارہ کی تلاش اور بچاؤ کاری کی نگرانی کریں گے ۔ یاد رہے کہ اس وقت چلی میں گزشتہ کئی دہوں میں پہلی بار عوامی تحریکیں چلائی جارہی ہیں جو حکومت مخالف ہیں۔ پونٹا ارنیاز سے C-130 ہرکیولیس فوجی طیارہ کا اڑان بھرنے کے بعد ریڈیو مواصلاتی نظام سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا ۔