چلی کے سابق صدر ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک

   

سنٹیاگو: چلی کے سابق صدر سیبیستیان پینیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیبیستیان پینیرا اور ان کے ہمراہی وفد کا ہیلی کاپٹر لاس ریوس سے وابستہ لاگو رانکو نامی قصبے کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سابق صدر پینیرا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سیبیستیان پینیرا ملک کے دو بار صدر رہ چکے ہیں۔