چلی کے صدارتی الیکشن میں گیبریل بورِک فتحیاب

   

بنوس آئرس: چلی میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کانگریسی گیبریل بورک نے دائیں بازو کے سیاست داں جوش انٹونیو کاسٹ کو شکست دے کر صدارتی الیکشن جیت لیا ہے۔ دائیں بازو کے رہنما کاسٹ نے اتوار کو اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،‘میں نے ابھی ابھی گبریل کو صرف فون کرکے انھیں عظیم فتح پر مبارکباد دی۔ آج سے وہ چلی کے منتخب صدر ہیں اور ہمارے تمام احترام اور تعمیری تعاون کے مستحق ہیں۔ چلی ہمیشہ پہلے آتا ہے ’۔ارجنٹٹینا، پیرو، ایکواڈور اور کولمبیا کے صدور سمیت کئی لاطینی امریکی رہنماؤں نے ٹویٹر پر گیبریل کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔ چلی کے موجودہ صدر سیبیسٹین پنیرانے بھی انھیں مبارکباد دی ہے ۔مسٹر پنیرا کو آئینی طور پر دوبارہ الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا تھا۔