چلی کے پولیس اسٹیشن میں دھماکے ،پانچ زخمی

   

Ferty9 Clinic

سینٹیاگو ، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سینٹیاگو کے ھیوچرابا کے 54 ویں پولیس تھانے میں جمعرات کو ہوئے دھماکے میں کم از کم پانچ پولیس افسر زخمی ہو گئے ۔جنرل جارج ایولا نے بتایا کہ پولیس ہیڈکوارٹر کے اندر رکھے ‘ آرٹ ورک ’میں دھماکہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکے میں پولیس کمشنر سمیت پانچ افسر زخمی ہو گئے جبکہ دو افسر شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ مقامی پریس کے مطابق ایک خاتون نے پولیس کمشنر کے پتہ پر دھماکہ خیز مواد والا ایک پیکٹ بھیجا تھا ۔ مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 45 منٹ پر دھماکہ ہوا جس سے قریبی تین دفتروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (جی اوپی ای ) نے فوٹیج دیکھنے کے بعد خاتون کی شناخت کا اعلان کیا ہے ۔ چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا نے پولیس ہاسپٹل کا دورہ کر کے زخمیوں کی خیروعافیت دریافت کی اور اس واقعہ کو‘‘دہشت گردانہ حملہ’’ قرار دیا ۔