دبئی: ویراٹ کوہلی کی طویل انتظار کے بعد عمدہ سنچری کی بدولت ہندوستان نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان کو 6 وکٹ سے واضح شکست دے دی۔ اس میچ میں سخت مسابقت کی امید کی جارہی تھی لیکن روہت شرما زیرقیادت ٹیم انڈیا نے 45 گیندیں باقی رکھتے ہوئے 244/4 کے ساتھ کامیابی درج کرائی۔ محمد رضوان کی پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد 241 رنز بنائے تھے۔ آج کی خاص بات مین آف دی میچ کوہلی کی ذمہ دارانہ سنچری رہی۔ انہوں نے 111 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے ٹھیک 100 رنز بنائے اور وننگ باونڈری لگائی۔ پاکستانی بولرزتوقعات کے مطابق اثردار گیند بازی نہیں کرپائے۔