نئی دہلی: جھارکھنڈ کے نومنتخب وزیراعلی چمپئی سورین نے اتوار کو یہاں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی اور اس دوران کانگریس کے جھارکھنڈ انچارج جی اے میر اور ریاستی صدر راجیش ٹھاکر بھی موجود تھے ۔ملکارجن کھرگے نے ٹویٹر پر کہاکہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلی چمپئی سورین، کانگریس کے جھارکھنڈ انچارج جی اے میر اور ریاستی صدر راجیش ٹھاکر آج میری رہائش گاہ پر مجھ سے ملنے آئے ۔میٹنگ کے بعد سورین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 16 فروری کو اپنی کابینہ کی توسیع کے بعد وہ آج پہلی بار دہلی آئے اور کھرگے کے گھر ان سے ملاقات کی۔
