رانچی: وزیراعلیٰ چمپئی سورین کی حکومت 5 فروری کو جھارکھنڈ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی۔اس دورا ن وزیراعلیٰ سورین ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے ۔ وزیراعلی کے طور پر حلف لینے کے بعد، وزیر اعلی سورین کی صدارت میں یہاں پروجیکٹ بھون میں ہوئی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں تین اہم تجاویز کو منظوری دی گئی۔کابینہ سکریٹری وندنا دادیل نے یہاں یہ جانکاری دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ہیمنت سورین حکومت نے بجٹ اجلاس طلب کیا تھا، اسے منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ اب جھارکھنڈ اسمبلی کا خصوصی اجلاس 5-6 فروری کو طلب کیاگیا ہے ۔ دریں اثناء سورین 5 فروری کو اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے ۔ اس کے علاوہ راجیو رنجن کو ایک بار پھر ریاست کا ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے ۔ کابینہ سکریٹری وندنا دادیل نے یہاں یہ جانکاری دی۔قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے کل رات چمپئی سورین کو وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزد کرتے ہوئے انہیں حکومت سازی کی دعوت دی اور انہیں 10 دنوں کے اندر اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے ۔