چمپائی سورین کی بغاوت ، بی جے پی میں شامل ہونے کا اشارہ

   

نئی دہلی:جھارکھنڈ میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان ریاست کے سابق چیف منسٹر چمپائی سورین نے جے ایم ایم کی اعلیٰ کمان پر تنقید کی اور بغاوت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے لکھا ہیکہ گزشتہ چار دہائیوں کے اپنے بے عیب سیاسی سفر میں پہلی بار میں اندر سے ٹوٹا تھا۔ اقتدار کا ایک ذرہ بھر لالچ بھی نہیں تھا لیکن اپنی عزت نفس پر چوٹ کس کو دکھاؤں؟ اطلاعات کے مطابق چمپائی سورین دہلی پہنچ چکے ہیں جہاں امکان ہیکہ وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔