رانچی :جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ چمپائی سورین نے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) چھوڑنے کے دو دن بعد جمعہ کو یہاں بی جے پی میں شمولیت اختیارکی ۔ سورین نے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما کی موجودگی میں اپنے حامیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔اس دوران ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کی وجہ سے سورین کچھ عرصے کے لیے جذباتی ہو گئے۔قبائلی لیڈر 67 سال کے بی جے پی سے الحاق کو ریاست کی مرکزی اپوزیشن جماعت کے لیے ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔. خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے ریاست کے شیڈولڈ ٹرائب کے زمرے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے بی جے پی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
. یہ کمیونٹی جے ایم ایم کا بنیادی اڈہ رہی ہے۔چمپائی سورین کو جے ایم ایم کے سپریمو شیبو سورین کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا۔چمپائی سورین چہارشنبہکو جے ایم ایم چھوڑ چکے تھے۔