چمپاوت: اتراکھنڈ کے چمپاوت اسمبلی حلقہ میں منگل کو 64.08 فیصد پولنگ ہوئی۔ یہ ضمنی چناؤ چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی کے انتخاب کے سلسلہ میں منعقد ہورہا ہے۔ وہ بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ اُن کے علاوہ 3 دیگر امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ یہ سیٹ بی جے پی کے کیلاش گہتوڑی کے استعفیٰ سے خالی ہوئی تھی۔ خٹیما سے وزیر اعلی دھامی کی شکست کے بعدگہتوڑی نے ان کے لیے استعفیٰ دے دیا تھا۔