چمپاپیٹ سڑک حادثہ: کار ڈرائیور گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 21 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) سعیدآباد کے علاقہ چمپا پیٹ میں سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کی موت کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 17 جنوری کو سعیدآباد پولیس اسٹیشن حدود میں واقع چمپا پیٹ قومی شاہراہ پر ایک کار ڈرائیور نے انتہائی تیز رفتار اور لاپرواہی سے کار چلاتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار ڈی سنیل ساکن سائی رام کالونی سعیدآباد کو ٹکر دیدی تھی جس میں وہ ہلاک ہوگیا تھا ۔ اس حادثہ کا ذمہ دار کار ڈرائیور 21 سالہ سائی چرن وہاں سے فرار ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں پولیس سعیدآباد نے ہٹ اینڈ رن کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کی مدد سے کار کا نمبر حاصل کیا بعد ازاں خاطی ڈرائیور کی نشاندہی کی گئی اور اُسے گرفتار کرلیا گیا۔ اس کیس کا ذمہ دار ڈرائیور سائی چرن جو ایک خانکی کالج کا طالب علم ہے اور اپنے ہمراہ تین دوستوں کو کار میں بٹھاکر انتہائی تیز رفتاری سے کار چلا رہا تھا جس کے نتیجہ میں یہ خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے بعد متعلقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرتے ہوئے اُسے جیل بھیج دیا۔ ب