چمگاڈر کی غلاظت کا شوق، غار میں چار دن زندہ رہا

   

Ferty9 Clinic

٭ کمبوڈیا میں ایک 28 سالہ شخص کو زندہ بچا لیا گیا جو چمکادڑ یا بڑباغل کی غلاظت جمع کرنے کی کوشش کے دوران چار دن قبل انتہائی گہری اور تاریک غار میں پھنس گیا تھا۔ چمکادڑ کی غلاظت بطور کھاد استعمال کی جاتی ہے جس کو جمع کرتے ہوئے ہاتھ سے گرنے والی ٹارچ کو نکالتے ہوئے سوم بورا دو چٹانوں کے درمیان پھسل گیا تھا۔ سوم بورا نے کہا کہ چار دن اور رات اندھیرے غار میں پھنسا رہنے کے بعد زندہ باہر بچ نکلنے کی امیدیں کھو چکا تھا۔