چنئی میں شدید بارش سے سیلاب جیسی صورتحال، کئی افراد کی موت

   

  سمندری طوفان مگجوم، جو 2 دسمبر کو خلیج بنگال سے شروع ہوا تھا، 5 دسمبر کی نصف رات کو آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کے ساحل سے ٹکرانے والا ہے۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ طوفان کا اثر اڈیشہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور پڈوچیری میں پڑے گا۔ اس دوران 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ (KMPH) کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ چنئی میں شدید بارش کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ تمل ناڈو کے چنئی میں بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اب تک 5 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔