چنئی ٹسٹ : بنگلہ دیش 515 رنز کے تعاقب میں 158/4

   

چنئی۔ تجربہ کار آف اسپن آل راؤنڈر روی چندرن اشون نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں جب ہندوستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن خراب روشنی کی وجہ سے ہفتہ کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں 37.2 اوورز میں 158/4 تک محدودکردیا۔کھیل میں ابھی دو دن باقی ہیںاور میچ میں واضح طور پر ہندوستان غالب نظر آرہا ہے کیونکہ وہ کامیابی سے صرف چھ وکٹیں دور ہے۔ بنگلہ دیش جس نے515 رنز کے تعاقب کا آغاز اچھی طرح سے کیا لیکن انہیں ہنوز ہمالیائی 357 رنز بنانا باقی ہے۔ کپتان نجم الحسن شانتو 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، شکیب الحسن نے انہیں پانچ رنز ناٹ آؤٹ پر ساتھ دیا ہے۔ فائنل سیشن کا آغاز اوپنرز ذاکر حسن اور شادمان اسلام نے اپنے ناقابل شکست 56 رنزکے ساتھ دوبارہ اننگز شروع کیا۔ یہ جوڑی اپنی ابتدائی شراکت میں صرف چھ رنزکا اضافہ کرسکی اس سے پہلے کہ جسپریت بمراہ نے ذاکرکو ڈرائیو پر جانے پر مجبورکیا اور یشسوی جیسوال نے شاندار کیچ کے لیے گلی میں ان کے بائیں جانب ڈائیو لگایا۔ اشون کو اسلام اور شانتو نے تین چوکے لگائے، اس کے بعد آف اسپنر نے مڈ وکٹ پر شبمن گل کے ہاتھوں اسلام کو آوٹ کیا ۔دوسری جانب شانتو نے اپنے لوفٹ، پل اور ریورس سویپ کے ساتھ اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئے رنز بناتے رہے ۔ دریں اثناء اشون نے گیند کو مومن الحق کے بیٹ سے باہر نکالا اور گیند اسٹمپس سے ٹکراگئی ۔ انہوں نے بولڈ ہونے سے قبل 13 رنز اسکور کئے ۔ دریں اثناء شانتو نے باؤنڈریز لگانا جاری رکھا اور 55 گیندوں کی اننگز میں اشون کو بیکورڈ اسکوائر لیگ پر چھکے لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن دوسرے سرے سے تجربہ کار آف اسپنر نے مشفق الرحیم کو آؤٹ کیا وہ ڈرائیو کرنے کی کوشش میں گیند کو نیچے نہیں رکھ سکے اورکے ایل راہول نے مڈ آن پر کیچ دے بیٹھے۔ محمد سراج کو ڈرنکس کے بعد بولنگ اٹیک میں واپس لانے کے کچھ ہی دیر بعدکھلاڑی خراب روشنی کی وجہ سے میدان سے چلے گئے اورآخرکار ایک بار پھر ہندوستان کے غلبہ والے دن کھیل مقررہ وقت سے قبل ختم ہوگیا۔