چنئی کو آج گجرات کے خلاف کامیابی ضروری

   

احمد آباد: کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی خدمات کی وجہ سے اہم بولروں کی عدم موجودگی کے باوجود چنئی سوپرکنگز جمعہ کو یہاں 12ویں راؤنڈ کے آئی پی ایل مقابلے میں پریشان گجرات ٹائٹنز کا مقابلہ کرتے ہوئے میدان میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہیں گے۔ 11کھیلوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ درمیانی مقامات کے بھنور میں پھنسے ہوئے، گجرات کے خلاف اپنے گھریلو میدان سے دورکا میچ روتوراج گائیکواڈ کے ساتھیوں کے لیے بہت اہم ہوگا کیونکہ انہیں ابھی بھی پلے آف میں رسائی کا یقین نہیں ہے اور شکست واقعی ان کے امکانات کو ختم کر سکتی ہے۔ دیپک چاہر اور متھیشا پاتھیرانا کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے باہر ہونے اور مستفیض الرحمان قومی خدمات پر واپس جانے کے بعد، رویندرا جڈیجہ اور تشار دیشپانڈے کے ساتھ سی ایس کے کے بولنگ شعبہ کو بہترین نہیں بلکہ دوسرے درجہ کا قرار دیا جا سکتا ہے۔